Home / جاگو کھیل / آسٹریلیا کیخلاف 82 رنز کی مزاحمت، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

آسٹریلیا کیخلاف 82 رنز کی مزاحمت، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ بولر عامر جمال کی شاندار بیٹنگ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 97 گیندیں کھیل کر 82 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔

اب سوشل میڈیا پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز کے سامنے ڈٹ کر مزاحمت کرنے پر عامر جمال کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر عامر جمال کے شاٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

ایک اکاؤنٹ سے عامر جمال کی مزاحمت کو فلمی سین سے بھی تشبیہ دے دی گئی۔

اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال اور میر حمزہ نے آخری وکٹ پر پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 227 رنز سے 313 تک پہنچایا تھا جس کے بعد عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *