Home / جاگو کھیل / سڈنی ٹیسٹ: بارش نے دوسرے دن کا کھیل مکمل نہ ہونے دیا

سڈنی ٹیسٹ: بارش نے دوسرے دن کا کھیل مکمل نہ ہونے دیا

سڈنی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 2 وکٹ پر 116 رنز بنالیے ہیں، مارنس لبوشین 23 اور اسٹیون اسمتھ 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آج دوسرے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 34 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری جب عثمان خواجہ کو 47 رنز پر عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

قبل ازیں میچ کے پہلے روز عامر جمال، رضوان اور آغا سلمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مشکلات میں گھری قومی ٹیم کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا تھا۔

عامر جمال نے آسٹریلوی بولروں کی خوب درگت بنائی تھی، چار چھکے اور نو چوکے لگائے، نیتھن لائن کو ریورس سوئپ پر چھکا بھی رسید کیا اور 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

میر حمزہ کے ساتھ عامر جمال نے آخری وکٹ پر 86 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف دوسری بڑی شراکت کا ریکارڈ بنایا تھا۔

محمد رضوان کے 88 اور آغا سلمان کے 53 رنز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *