Home / جاگو کھیل / 50 ٹیسٹ یا 100 ون ڈے کھیلنے والوں کو کوچنگ کی ذمہ داری دی جائے، محمد یوسف

50 ٹیسٹ یا 100 ون ڈے کھیلنے والوں کو کوچنگ کی ذمہ داری دی جائے، محمد یوسف

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کوچنگ کی ذمہ داری ان لوگوں کو دی جائے جنہوں نے کم از کم 50 ٹیسٹ یا 100 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہوں اور کوچنگ کورس کیے ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ریجنز کے کوچز کو اندازہ ہی نہیں کہ کیسے کام کرنا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی میں پاکستانی ٹیم میں جو جارحانہ پن تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ کنٹرول کے ساتھ جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ میں باؤنسی وکٹیں تھیں مگر یہ شکست کا بہانہ نہیں۔ ورلڈ کپ کےلیے اچھی تیاری کی ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *