Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شان شاہد نے برے وقت میں فیصل قریشی کی کیسے مدد کی؟

شان شاہد نے برے وقت میں فیصل قریشی کی کیسے مدد کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ اپنی زندگی میں ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے تو اداکار شان شاہد نے بہت احسن انداز میں ان کی مدد کی۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب میں بہت برے مالی حالات سے گزر رہا تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میرے پاس کھانا کھانے کے لیے بمشکل پیسے ہوتے تھے لیکن پھر بھی اللّٰہ کا شکر ہے کہ حالات ٹھیک چل رہے تھے مگر مجھے اپنے کپڑے اور جوتوں کا انتظام کرنے میں مشکل ہو رہی تھی۔

اُنہوں نے ماضی کے ایک واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی ایک فلم کے گانے کی شوٹنگ پر تھا اور وہاں ایک مشہور اداکار سے ملاقات ہوئی اُن مشہور اداکار نے مجھ سے گانے کے بارے میں پوچھا اور پھر میرے کپڑے دیکھ کر کہا کہ ’یہ آپ نے کیا پہن رکھا ہے؟ کچھ اچھے کپڑے پہنیں کیونکہ یہ آپ کے لیے ایک اہم موقع ہے اس کے بعد آپ ایک اداکار کے طور پر رجسٹر ہوں گے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ اُنہوں نے مجھے اس موقع پر ایک اچھی ٹی شرٹ کے ساتھ لیدر کی جیکٹ پہننے کا مشورہ دیا تو میں نے ان سے پوچھا کہ ’میں اس کا انتظام کیسےکرسکتا ہوں؟‘ جس پر اُنہوں نے اپنی شاندار لیدر کی جیکٹ اور ٹی شرٹ جوکہ اُنہوں نے پہنی ہوئی تھی وہ مجھے دیدی اور خود اُنہوں نے میری شرٹ پہن لی۔

اُنہوں نے آخر میں اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ جس اداکار کی بات کر رہا ہوں وہ شان شاہد تھے جنہوں نے اتنے بہترین انداز میں میری مدد کی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *