Home / جاگو دنیا / پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے: ایرانی صدر

پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے: ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اقتصادی تعلقات کی ترقی تہران کی ترجیح ہے  

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  نے یہ باتیں تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے ملاقات میں کہیں، پاکستانی سفیر نے ایرانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے اپنے ملک میں نو پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھے ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا، کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کیلئے تیار ہے، پاکستان دشمنوں کو مشترکہ سرحد سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سراوان میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا افسوسناک واقعے کی متعلقہ حکام کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں، حکومت پاکستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ دشمنوں کو ایران اور پاکستان برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Check Also

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *