Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / چھوٹے بیٹے کا رشتہ کیسے ہوا، صبا فیصل نے بتادیا

چھوٹے بیٹے کا رشتہ کیسے ہوا، صبا فیصل نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی نیشا (چھوٹی بہو) سے پہلی ملاقات منگنی پر ہوئی۔

حال ہی میں صبا فیصل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور اپنے چھوٹے بیٹے اور بہو کے حوالے سے کھل کر بات کی اور ان سے متعلق مختلف انکشافات بھی کیے۔

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشا گزشتہ 4، 5 برس سے میرے کراچی والے اپارٹمنٹ میں ہی رہتی تھیں لیکن کبھی ملاقات نہیں ہوئی تاہم ان کی والدہ سے اچھے تعلقات تھے۔

صبا فیصل نے بتایا کہ نیشا کی والدہ اکثر کہا کرتی تھیں کہ ان کی بیٹی کے لیے کوئی اچھا لڑکا نظر میں ہو تو بتاؤں، تو میں ان سے مذاق میں کہہ دیا کرتی تھی کہ میرے دو بیٹے ہیں ایک کی شادی ہوگئی ہے دوسرا (ارسلان) ابھی غیر شادی شدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں اس بات کو لے کر سنجیدہ نہیں تھے، تاہم ایک روز نیشا کو دیکھا اس نے دوپٹہ پہنا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں تفسیر کی کتاب تھی، وہ مجھے پہلی نظر میں اتنی پیاری لگی اور لگا کہ یہی ٹکڑا میرے گھر کا چاند بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جب گھر آکر میں نے بیٹے (ارسلان) سے کہا کہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے، اس سے ایک بار مل لو، تو ارسلان نے میری بات یہ کہتے ہوئے ٹال دی کہ ’آپ کو تو ہر دوسری لڑکی اچھی لگتی ہے‘، اس وقت وہ لاہور جارہا تھا تو میں نے اسے نیشا کا نمبر دے دیا لیکن کبھی پلٹ کر یہ معلوم نہیں کیا کہ کیا ان دونوں کی کوئی بات ہوئی ہے یا نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب بیٹے اور نیشا کی چھ ماہ تک بات چیت چلتی رہی اور دس ماہ بعد بیٹے نے ایک دن کہا کہ میری طرف سے ہاں ہے، آپ بات آگے بڑھائیں۔

صبا فیصل نے بتایا کہ اس دوران وہ لاہور میں تھی اور نیشا کی فیملی بھی کسی شادی کے سلسلے میں لاہور آئی ہوئی تھی تو ہم نے ایک دوسرے سے رابطہ کرکے منگنی کی مختصر تقریب منعقد کرلی اور اس تقریب میں ارسلان نے پہلی بار نیشا کو دیکھا۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *