Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وجے دیوراکونڈا سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں، رشمیکا مندانا

وجے دیوراکونڈا سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں، رشمیکا مندانا

بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ وجے دیوراکونڈا نے ذاتی طور پر پوری زندگی انکی بہت مدد کی جو کسی بھی دوسرے شخص سے بڑھ کر ہے۔ وہ سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں۔

27 سالہ رشمیکا مندانا اور انکے دوست اور ساتھی اداکار وجے دیوراکونڈا کی اس ماہ منگنی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ رشمیکا اور وجے نے تیلگو فلموں گیتھا گووندام اور ڈیئر کامریڈ میں اکٹھے کام کیا ہے۔

وجے کے ساتھ اپنی قریبی دوستی پر ایک حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ہم دونوں اکٹھے پلے بڑھے ہیں، تو میں نے اپنی زندگی میں اب تک جو کچھ کیا ہے اس میں وجے نے کافی مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہر معاملے پر وجے سے مشاورت کرتی ہیں اور انکا نقطہ نظر لیتی ہیں، کیونکہ وہ وجے کے مشوروں کو نہایت سنجیدگی سے لیتی ہیں۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی کہ وہ ہاں میں ہاں نہیں ملاتے بلکہ سیدھی اور کھری بات کرتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ تو میں محسوس کرتی ہوں کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنکی میں بہت زیادہ عزت کرتی ہوں۔

اس سے قبل 34 سالہ وجے دیوراکونڈا نے بھی میڈیا سے گفتگو میں رشمیکا اور اپنی منگنی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکی فروری میں شادی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا لگتا ہے کہ پریس ہر دو سال بعد میری شادی کرانا چاہتا ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *