Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پیٹرول اسٹیشن پر کپڑوں کی ماڈلنگ، برانڈ ٹرولنگ کا شکار

پیٹرول اسٹیشن پر کپڑوں کی ماڈلنگ، برانڈ ٹرولنگ کا شکار

ایک مقامی پاکستانی کپڑوں کا برانڈ پیٹرول اسٹیشن پر فوٹو شوٹ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایتھنک ’ نامی ایک نامور کلاتھنگ برانڈ ٹرول ہو رہا ہے ، جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملبوسات کی تشہیر کے لیے ’پیٹرول اسٹیشن‘ کا انتخاب کیا۔

یہ منفرد فوٹو شوٹ جیسے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بنا تو مختلف سوچ اور خیالات کے حامل لاتعداد افراد نے اس برانڈ کے انسٹا گرام پر اس فوٹو شوٹ کا کمنٹ سیکشن اپنے ردعمل سے بھر دیا ۔

صارفین کا کہناہے کہ کیا پیٹرول بھرنے کے لیے مہنگے اور آرائشی کپڑے پہننا ضروری ہے؟ اور پٹرول بھرنے کے لیے ہینڈ بیگ کون لے کر جاتا ہے؟‘

ایک صارف نے لکھا کہ کیا کپڑوں کی طرح پیٹرول پر بھی رعایت ہوگی؟

اس کے علاوہ کئی صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’اس طرح کے وسیع فوٹو شوٹس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔’

کلاتھنگ برانڈ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کے اظہار کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *