Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عمران عباس فلم ’جوان‘ کا سین شیئر کرکے ووٹرز سے کیا کہنا چاہتے ہیں؟

عمران عباس فلم ’جوان‘ کا سین شیئر کرکے ووٹرز سے کیا کہنا چاہتے ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عمران عباس نے بھارتی انڈسٹری کے کنگ خان، شاہ رُخ خان کی فلم کا ایک سین شیئر کر کے فالوورز کو مشورہ دیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رُخ کی فلم ’جوان‘ کا ایک اہم ترین اور سوچ کو اجاگر کرنے والا سین شیئر کیا ہے۔

اس سین میں شاہ رُخ خان عام شہریوں کو سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کے لیے احتیاط سے کام لینے اور اُن سے اپنے مستقبل سے متعلق سوال پوچھنے کے بارے میں ترغیب دے رہے ہیں۔

شاہ رُخ خان کا اس سین میں عوام سے کہنا ہے کہ جب آپ کچھ بھی خریدنے سے قبل اشیا سے متعلق دکاندار سے متعدد سوالات کرتے ہیں تو سیاسی رہنما کو ووٹ دینے سے قبل اُن سے سوالات کیوں نہیں کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں عمران عباس نے اپنے فالوور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ دیکھیں، شاید کچھ سمجھ آ جائے آپ لوگوں کو۔‘

عمران عباس کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں جنرل الیکشنز کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *