Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹام کروز کو نئی گرل فرینڈ مل گئی

ٹام کروز کو نئی گرل فرینڈ مل گئی

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے بارے میں برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں نئی گرل فرینڈ مل گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکار کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 61 سالہ ٹام کروز نے باقاعدہ یہ اعلان کردیا ہے کہ 36 سالہ  ایلسینا خیرووا ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز آج کل اپنا زیادہ تر وقت لندن میں ایلسینا خیرووا کے ساتھ ان کے شاندار نائٹس برج اپارٹمنٹ میں گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا پچھلے چند ہفتوں کے دوران ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں لیکن دونوں اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں کہ میڈیا ایک دوسرے کے ہمراہ ان کی تصاویر نہ بنائے کیونکہ وہ دونوں اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اور ایلسینا خیرووا  کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گزشتہ سال دسمبر میں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں جب ان دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس سے قبل تین شادیاں ناکام ہوچُکی ہیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری اداکارہ نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔

امریکی اداکار 3 بچوں کے والد بھی ہیں، اُنہوں نے اپنی دوسری اہلیہ نکول کڈمین کے ساتھ دو بچے کونر کروز اور ازابیلا جین کروز گود لیے جبکہ تیسری اہلیہ کیٹی ہومز سے ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’سوری کروز‘ ہے۔

ایلسینا خیرووا کون ہیں؟

ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں جو اب لندن میں مقیم ہیں، وہ ایک ممتاز روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی بھی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایلسینا خیرووا نے پہلی شادی دمتری تسویتکوف نامی روس کے ایک کاروباری شخص سے شادی کی تھی اور پھر ان دنوں کے درمیان 2020ء میں طلاق ہوگئی تھی۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *