Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنت مرزا کے دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

جنت مرزا کے دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی بہن سحر مرزا کی شادی کی ایک تقریب کے لیے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرلیا۔

جنت مرزا نے اپنی بہن سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب’بالی ووڈ نائٹ‘ سے اپنی کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اُنہیں ان تصاویر میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’اوم شانتی اوم‘ کے ایک مشہور سین کو نئے انداز میں پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنت مرزا نے اس سین کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے دیپیکا پڈوکون کا ’شانتی پریا‘ والے لُک کو کاپی کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر کے دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *