Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ادیتیا نارائن کا مداح پر فون پھینکنے کے واقعے پر وضاحت سے گریز

ادیتیا نارائن کا مداح پر فون پھینکنے کے واقعے پر وضاحت سے گریز

بھارتی گلوکار، اداکار و میزبان ادیتیا نارائن نے کنسرٹ کے دوران مداح پر فون پھینکتے وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

ادیتیا نارائن سے بھارتی میڈیا نے اس واقعے کے بارے میں سوال پوچھا تو اُنہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں اس پر کوئی وضاحت نہیں دینا چاہتا کیونکہ میں صرف خدا کو جوابدہ ہوں‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بھیلائی کے رنگتا آر ٹو کالج میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ادیتیا نارائن کو ایک شخص پر فون پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادیتیا نارائن کو یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس واقعہ پر کنسرٹ کے آرگنائز نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا فین کالج کا طالب علم نہیں بلکہ کہیں اور سے آیا تھا اور وہ ادیتیا کو کنسرٹ کے دوران مسلسل مشتعل کرنے کے لیے تنگ کرتا رہا، جس کی وجہ سے ادیتیا غصے میں آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑکا بار بار ادیتیا کے پاؤں کھینچتا رہا اور اپنا فون متعدد مرتبہ ادیتیا کے پاؤں پر زور زور سے مارا، یہ وہ صورتحال تھی جس کے بعد ادیتیا شدید غصے میں آگئے۔

کنسرٹ آرگنائزر کے مطابق شو بڑے سکون سے چل رہا تھا اور اس واقعے کے بعد بھی شو دو گھنٹے چلا، اگر وہ اسٹوڈنٹ درست تھا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *