Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مانگنے پر شوہر نے غنیٰ علی کو لاجواب کردیا

ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مانگنے پر شوہر نے غنیٰ علی کو لاجواب کردیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی کے شوہر نے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مانگنے پر انہیں لا جواب کردیا۔

اداکارہ غنیٰ علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مداحوں سے شکوہ کیا ہے کہ اُن کے شوہر نے اُنہیں اس بار ویلنٹائن ڈے کا تحفہ نہیں دیا۔

غنیٰ علی نے وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے شوہر کا کہنا ہے وہ ایسے دنوں کو نہیں مانتے اور نہ ہی اسلام میں ایسے کسی دن کا تصور ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

غنیٰ علی نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں اب اس پر میرا کیا جواب ہونا چاہیے ؟

غنیٰ علی کو اُن کے پرسنل میسجز (ڈی ایم) میں اس مسئلے سے متعلق کیا مشورے موصول ہوئے اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ہاں! البتہ اس بار متعدد پاکستانی شوبز ستاروں نے ویلنٹائن ڈے کو باقاعدہ طور پر نہیں منایا۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *