Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار نوازالدین صدیقی خود کو “مجرم” کیوں سمجھتے ہیں؟

اداکار نوازالدین صدیقی خود کو “مجرم” کیوں سمجھتے ہیں؟

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے خود کو مجرم قرار دے دیا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ وہ سُپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ جنوبی بھارت کی تامل فلم کرنے پر خود کو مجرم تصور کر رہے ہیں۔

اداکار نے تامل انڈسٹری میں فلم ’پیٹا‘ سے ڈیبیو کیا، اس فلم میں انکے ساتھ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سُپر اسٹار رجنی کانت نے بھی فلم میں کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس چیز کے پیسے وصول کیے جس کے بارے میں، میں جانتا ہی نہیں، مجھے ایسا لگا کہ میں نے سب کو بےوقوف بنایا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تو صرف لپ سنکنگ کر رہا تھا، کئی الفاظ ایسے تھے جو میں سمجھ نہیں سکا، لیکن میں یہ کر رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ بظاہر سب کچھ اچھا ہوگیا لیکن اگر آپ کو اس کے پیسے ملتے ہیں تو آپ اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ کیا میں فراڈ تو نہیں کر رہا ہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کو بیوقوف بنانے کے پیسے ملے جس پر میں خود کو ایک مجرم سمجھتا ہوں۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی اپنے اگلے فلمی پروجیکٹس ادھ بھت، نورانی چہرہ اور سنگین میں نظر آئیں گے۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *