Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شوبز انڈسٹری بالکل اچھی نہیں، چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اس کا حصہ نہ بنے؛ یاسر حسین

شوبز انڈسٹری بالکل اچھی نہیں، چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اس کا حصہ نہ بنے؛ یاسر حسین

پاکستانی اسکرین رائٹر و اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری بالکل اچھی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اس کا حصہ نہ بنے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری اچھی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئے اور نہ ہی میں اپنے بیٹے کو اداکار بنانا چاہتا ہوں لیکن اگر میرے بیٹے کی اداکار بننے کی خواہش ہوئی تو میں اُسے نہیں روکوں گا کیونکہ وہ اُس کی اپنی مرضی ہوگی لیکن اُس کے اس فیصلے میں میری مرضی شامل نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے اداکار کا کام ہے وہ اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے لیکن ہماری انڈسٹری میں تو اداکاروں کو مسلسل بُرے کام کی ہی آفر ہورہی ہے جبکہ جن ڈراموں کو ہٹ کیا جارہا ہے وہ ڈرامے بھی اچھے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اداکار کو 25 اقساط کا ڈرامہ دکھایا جاتا ہے لیکن پھر ٹی وی پر وہی ڈرامہ 40 اقساط تک لے جایا جاتا ہے تو وہ کیسے اچھا ڈرامہ ہوسکتا ہے۔

یاسر حسین نے بتایا کہ بھارت کی بات کریں تو وہاں کے ڈرامے بالکل ہی گھٹیا ہوتے ہیں، اسی لیے وہاں کے لوگ پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں تو ہمارے ڈرامے بہتر ہیں۔

اداکار کے مطابق پاکستانی ڈرامے صرف ان ممالک میں ہی دیکھے جاتے ہیں جن کے پاس اپنے بہترین ڈرامے نہیں، اگر ہماری انڈسٹری بہترین ڈرامے بناتی تو کوریا اور ایران میں بھی ہمارے ڈرامے دیکھے جاتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی صرف وہی پاکستانی ہمارے ڈرامے دیکھتے ہیں جو اپنے بچوں کو اُردو سیکھانا چاہتے ہیں۔

Check Also

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *