Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر خان کے ساتھ فلم کرنے والی معروف اداکارہ چل بسیں

عامر خان کے ساتھ فلم کرنے والی معروف اداکارہ چل بسیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ‘دنگل’ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے اُنہوں نے دوائیاں لی تھیں، لیکن ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد اُن کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا۔

Aamir Khan's Dangal co-star Suhani Bhatnagar passes away at 19 | PINKVILLA

ان کو تشویشناک حالت میں دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اداکارہ کا علاج جاری تھا لیکن اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

خیال رہے کہ فلم دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی، ریلیز کے فوراً بعد یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی تھی۔

فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا نے عامر خان کی بیٹیوں کے بالغ کردار جبکہ زائرہ وسیم اور سوہانی بھٹناگر نے ان کے چھوٹے کردار ادا کیے تھے۔

Suhani Bhatnagar Death Reason: Aamir Khan's Dangal Co-star, Known As Young  Babita Phogat, Dies At 19 | Who Is Suhani Bhatnagar | Suhani Bhatnagar Last  Rites | Aamir Khan Dangal Daughter Suhani Bhatnagar - Filmibeat

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *