Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عاطف اسلم نے کبھی میری تعریف نہیں کی، گلوکار علی ظفر

عاطف اسلم نے کبھی میری تعریف نہیں کی، گلوکار علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ عاطف اسلم نے کبھی میری تعریف نہیں کی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پہلے میں اور عاطف ایک ساتھ گھومتے پھرتے تھے لیکن اب ہم دونوں کی اپنی زندگی اور کامیاب کیریئر ہے تو شاید اسی وجہ سے ہم دونوں ملتے نہیں اور نہ ہی ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

Stream Yaariyan-ISPR Ali Zafar Atif Aslam song. by Audio Dream | Listen  online for free on SoundCloud

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ فنکاروں کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہونا چاہیے اور ایک مثبت ماحول میں مل کر کام کرنا چاہیے، فنکاروں کے درمیان مقابلے کی جنگ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہر فنکار کے عروج کا ایک وقت ہوتا ہے، عروج اور زوال فنکار کے کیریئر میں لازمی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں آج میں ہوں وہاں کل کوئی دوسرا فنکار ہوسکتا ہے، اسی طرح شہرت کی جس بلندیوں پر آج عاطف اسلم ہیں وہاں کل کوئی دوسرا گلوکار بھی ہوسکتا ہے۔

Twitter divided over Atif Aslam and Ali Zafar's songs - Daily Times

گلوکار کے مطابق ہر ایک کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، جس کو جیسے ٹھیک لگتا ہے وہ ویسے زندگی گزارتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے۔

علی ظفر نے کہا کہ عاطف اسلم نے کبھی میری تعریف نہیں کی لیکن میں نے ہمیشہ اُن کی اور اُن کے کام کی تعریف کی، میں اُن کی عزت کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اُنہیں زندگی میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سب باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ عاطف اسلم اپنی الگ دنیا میں رہنا چاہتے ہیں۔

Ali Zafar and Atif Aslam to weave magic for the first time together! -  Urban Asian

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *