Home / جاگو کھیل / ریڈ بال سے وائٹ بال کرکٹ میں آنا مشکل نہیں ہے، محمد علی

ریڈ بال سے وائٹ بال کرکٹ میں آنا مشکل نہیں ہے، محمد علی

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ ریڈ بال سے وائٹ بال کرکٹ میں آنا مشکل نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ ریڈ اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیمیں بنانا مینجمنٹ کا فیصلہ ہے، ہمارا کام کھیلنا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ریڈ بال کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ میں بھی سوئنگ کر رہا ہوں۔ میرا کسی سے مقابلہ نہیں بس پلان کے مطابق کھیلتا ہوں۔

محمد علی نے کہا کہ ٹیم مجھے جو پلان دیتی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں صورتحال کے مطابق بولنگ کروں۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا مزہ آتا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *