Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / برطانوی گلوکار نے بھی شاہ رخ خان کا منفرد انداز سیکھ لیا

برطانوی گلوکار نے بھی شاہ رخ خان کا منفرد انداز سیکھ لیا

برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا منفرد انداز سیکھ لیا۔

 ایڈ شیران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی اداکار کے ہمراہ ان کا ’سگنیچر پوز‘ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے پس منظر میں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ٹائٹل سانگ کا میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔

برطانوی گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ہم دونوں ساتھ مل کر محبت پھیلا رہے ہیں‘۔

دونوں معروف شخصیات کی ملاقات یہ یاد گار ویڈیو بھارتی ہدایتکارہ فرح خان نے بنائی ہے۔

شاہ رخ خان اور ایڈ شیران کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صرف چند گھنٹوں میں 21 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چُکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈ شیران آج کل بھارت کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

Check Also

پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا کو مہذب قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے سیاسی رہنما راگھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *