Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مداح نے کترینہ اور وکی کو پریشان کر دیا

مداح نے کترینہ اور وکی کو پریشان کر دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل آج کل لندن میں موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی لندن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے  سڑک پار کر رہے ہوتے ہیں کہ اچانک کترینہ کیف  کی نظر ویڈیو بناتے ایک مداح پر پڑتی ہے جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہیں اور پھر وکی کوشل کو پیچھے کی طرف کھینچ کر اُنہیں بھی دکھاتی ہیں۔

جس کے بعد دونوں مداح کی جانب غصّے سے بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی بغیر اجازت  ویڈیو بنانے پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان کے جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش ان کے آبائی شہر لندن میں ہوگی۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *