Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رجنی کانت سے ملنے والی نصیحت جس نے شریا سرن کی زندگی بدل دی

رجنی کانت سے ملنے والی نصیحت جس نے شریا سرن کی زندگی بدل دی

بالی ووڈ اداکارہ شریا سرن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رجنی کانت کی جانب سے ملنے والی ایک نصیحت نے اُن کی زندگی بدل دی ہے۔

اداکاری شریا سرن نے 2007ء کی فلم ’شیواجی: دی باس‘ میں رجنی کانت کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں رجنی کانت کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا ’پنک وِلا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شریا نے انکشاف کیا کہ اُن کے ساتھی اداکار رجنی کانت نے ہی اُنہیں لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی تمیز سکھائی، رجنی کانت نے اُنہیں نصیحت کی تھی کہ اگر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتی ہو تو ہر کسی کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آؤ۔

شریا سرن کا مزید کہنا تھا کہ رنجی کانت سر خود بھی ایک بہت اچھے انسان ہیں اور وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی اچھائی کا ہی سبق دیتے ہیں، وہ زمین پر اتارے گئے ایک بہترین انسان ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

شریا سرن کا کہنا تھا کہ وہ رجنی کانت سر ہی تھے جنہوں نے اُنہیں انڈسٹری میں عروج اور زوال کے مراحل طے کرنے سے متعلق تعلیم دی۔

یاد رہے کہ شریا کی آخری فلم ’ دریشیام 2 ‘ تھی جس میں وہ معروف اداکار اجے دیوگن کے مدِ مقابل نظر آئی تھیں۔

شریا کئی زبانیں جانتی ہیں جن میں کنڑ، تیلگو، تامل، ملیالم اور ہندی کے ساتھ ساتھ اوڈیا اور بنگالی بھی شامل ہے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *