Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا کو مہذب قرار دے دیا

پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا کو مہذب قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے سیاسی رہنما راگھو چڈھا کو  مہذب  قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مدھو چوپڑا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔

دوران گفتگو میزبان نے مدھو چوپڑا سے سوال کیا کہ پرینکا کی کزن، آپ کی بھانجی و اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا کی جوڑی کیسی لگتی ہے، جس پر انہوں نے پرینیتی اور راگھو کی جوڑی کو ’پرفیکٹ‘ قرار دیا۔

انہوں نے پرینیتی اور راگھو کی جوڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راگھو چڈھا بہت بیبا بچہ ہے، وہ بہت اچھا، مہذب لڑکا ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ، اچھا بولنے والا، چاہے آپ اس کے ساتھ انگریزی میں بات کریں یا ہندی میں، اس کا حسِ مزاح بہت اچھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرینیتی اور راگھو کی پہلی ملاقات میں ہی یوں لگا کہ ان کا پُرانا رشتہ ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاسی رہنما راگھو چڈھا گزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *