Home / جاگو دنیا / فلسطین کے صدر نے نیا وزیر اعظم مقرر کردیا

فلسطین کے صدر نے نیا وزیر اعظم مقرر کردیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ معروف کاروباری شخصیت ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹک حکومت کی سربراہی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق محمد مصطفیٰ کافی وقت سے فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر بھی تھے۔

محمد مصطفی نے امریکا سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ ماہر معاشیات ہیں۔

یاد رہے کہ فروری میں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

محمد اشتیہ نے غزہ میں حماس اور اسرائیل فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *