Home / جاگو دنیا / کشمیری بچوں نے بھارتی فوجی دستوں کے ہاتھوں گھناؤنی زیادتیوں کو برداشت کیا، الطاف وانی

کشمیری بچوں نے بھارتی فوجی دستوں کے ہاتھوں گھناؤنی زیادتیوں کو برداشت کیا، الطاف وانی

حریت رہنما الطاف وانی نے کہا ہے کہ کشمیری بچوں نے بھارتی فوجی دستوں کے ہاتھوں گھناؤنی زیادتیوں کو برداشت کیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں مسلح تصادم کے متاثرہ بچوں پر سیکریٹری جنرل یو این کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ پر بحث ہوئی۔

اس موقع پر حریت رہنما چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بچوں کو بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔

الطاف حسین وانی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل یو این کےخصوصی نمائندے کی رپورٹ دیکھنے میں بہت اچھی تھی، بھارت کو بچوں سے زیادتی کی سب سے زیادہ شرح والے ممالک سے نکلتا دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب بھی کشمیری بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر کھلونا بم استعمال کر کے بچوں کو ہلاک اور مفلوج کر رہی ہے۔

الطاف وانی کا کہنا تھا کہ زمین پر کوئی احتساب، انکوائری کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن اور تحقیقات نہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *