Home / جاگو دنیا / مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی گر کر زخمی ہو گئیں

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی گر کر زخمی ہو گئیں

آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنما، بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کو زخمی ہونے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں اُن کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں، ممتا بینر جی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ممتا بینر جی کے ماتھے پر آنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھیں، ممتا بینر جی کی طبیعت  بحال ہونے پر اُنہیں گھر شفٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی وزیراعظم نریندری مودی پر کھل کر تنقید کرنے سے متعلق شہرت رکھتی ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *