Home / جاگو دنیا / ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے پیر کو مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی زائرین کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ایرانی زائرین کا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ جائے گا۔

مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ زائرین کے داخلے کا طریقہ کار بہت آسان ہے، ہم ایرانی زائرین کو ایسا موقع فراہم کرنے پر سعودی عرب کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی زائرین کی آمد کو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عمل میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات گزشتہ سال چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *