Home / جاگو دنیا / ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ملائیشین بحریہ کے مطابق آج صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Check Also

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *