Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / وویک اوبروئے نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر کیا کہا؟

وویک اوبروئے نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر کیا کہا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبروئے نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

وویک اوبروئے آج کل متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں سے ان کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں اُنہیں ابو ظہبی کے اتحاد ارینا میں عاطف اسلم کی پرفارمنس پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو ان کے دبئی میں ایک ویب شو کو دیے گئے انٹرویو کی ہے۔

اس ویڈیو میں وویک اوبروئے ویب شو ’سنڈے برنچ‘ کو بینٹلی میں گھومتے ہوئے انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی اداکار کا اس انٹرویو کے دوران اپنے کچھ پاکستانی مداحوں سے سامنا ہوتا ہے جو اُنہیں دیکھ کر بہت پُرجوش انداز میں یہ بتاتے ہیں کہ وہ پاکستان سے ہیں اور انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

جس پر وویک اوبروئے بھی ان کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس دوران شو کی میزبان نے ان سے کہا کہ جب آپ متحدہ عرب امارات میں  آتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ چاہے کتنے ہی کٹر ہندوستانی کیوں نہ ہوں مگر جب آپ کو یہاں پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن لوگوں کی جانب سے اتنی محبت ملتی ہے تو آپ ان تمام ملکوں کے درمیان موجود سرحدوں کے بارے میں بھولنے لگتے ہیں کیونکہ آپ کو ان سب لوگوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے پاکستانی لوگ بھارتی کھانوں، ثقافت، اور فلموں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہیں تو ذہن میں یہ خیال آنے لگتا ہے کہ بالی ووڈ فلموں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جو نفرت دکھائی جاتی ہے وہ اصل میں ہے بھی یا نہیں۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *