Home / جاگو کھیل / پیرس اولمپکس کیلئے اسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلے ٹریننگ کرنے پر مجبور

پیرس اولمپکس کیلئے اسپرنٹر فائقہ ریاض اکیلے ٹریننگ کرنے پر مجبور

پیرس اولمپکس کے لیے اسپرنٹر فائقہ ریاض پنجاب اسٹیڈیم میں اکیلے ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔

فائقہ ریاض ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم میں شام کے سیشن میں 2 گھنٹے تن تنہا ٹریننگ کرتی ہیں، وہ وائلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کریں گی۔

جیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہوا اور ان کے ہمراہ سلمان اقبال بٹ کوچ ہیں۔

فائقہ ریاض نہ تو کسی کیمپ میں شریک ہیں اور نہ ہی انہیں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ذاتی کوچ کی سہولت میسر ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو کوچ مہیا کرنے کا کہا ہے، سیمی رضوی کوچ ہوں گی جبکہ طبی معاملے کے لیے ڈاکٹر میثاق رضوی کو ذمے داری دی ہے۔

فائقہ ریاض نے ذاتی کوچ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کے لیے ٹریننگ کر رہی ہوں، درخواست ہے کہ ٹریننگ کے دوران مجھے ذاتی کوچ کی سہولت دی جائے، اولمپکس کے لیے دن کم ہیں۔

فائقہ ریاض کا کہنا ہے کہ کوچ کے آنے سے میری تیاری اور اچھی ہو جائے گی، خوشی ہے کہ اللّٰہ پاک نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *