Home / جاگو دنیا / غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں: سربراہ یو این انسانی امور دفتر

غزہ میں کوئی کہیں بھی محفوظ نہیں: سربراہ یو این انسانی امور دفتر

فلسطینی علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے سربراہ آندریا ڈی ڈومینیکو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

آندریا ڈی ڈومینیکو نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں ہم لوگوں کے پاس نہ محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ ہی ہم فرنٹ لائن چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

ابتک 37 ہزار 953 فلسطینی شہید

ادھر غزہ کے شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب عمارت پراسرائیلی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 37 ہزار 953 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 87 ہزار 266 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ قطری اور مصری ثالثوں سے رابطے میں ہیں: حماس

دوسری جانب حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے قطری اور مصری ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

حماس کے بیانات کا جائزہ لیکر ثالثوں کو جواب دینگے: موساد

اس حوالے سے اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے بیانات کا جائزہ لے رہا ہے اور ثالثوں کو اپنا جواب پہنچائے گا۔

Check Also

صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *