Home / جاگو دنیا / سیرا لیون میں کم عمری میں شادی پر پابندی عائد

سیرا لیون میں کم عمری میں شادی پر پابندی عائد

سیرا لیون میں کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیرا لیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو نے اس حوالے سے بنائے گئے قانونی بل پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے کو کم از کم 15 سال قید اور تقریباً 4 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے والدین اور دیگر افراد کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نئی قانون سازی سے لڑکیوں کو بہتر طور پر تحفظ فراہم ہوگا، سیرا لیون میں لڑکیوں کی بڑی تعداد کی شادی 18 سال سے پہلے کردی جاتی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کم عمر میں حمل اور زچگی کے باعث اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Check Also

صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *