Home / جاگو پاکستان / کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھی سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کے اس طرح کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہادر مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

Check Also

عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے، لگتا ہے ان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *