Home / جاگو پاکستان / دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی: وزیراعظم

دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پُر اعتماد ہوں کہ دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پر چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

دورہ چین پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ دورےکا آغاز کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے میں بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی، چینی قیادت کےساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

عمران خان نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، چین کے تعاون اور دوٹوک حمایت پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کےلیے پرعزم ہوں، دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک ہماری حکومت کی ترجیح ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پر کام کر رہے ہیں۔

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *