Home / جاگو کھیل / علیم ڈار پانچویں بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کریں گے

علیم ڈار پانچویں بار ورلڈ کپ میں امپائرنگ کریں گے

 لاہور: 

 آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کے پینل کا اعلان کردیا ہے جب کہ پاکستان کے علیم ڈار پانچویں بار امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گے۔

30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ورلڈکپ میں 22 آفیشلز فرائض سرانجام دیںگے، ان میں 16امپائرز اور 6میچ ریفریز شامل ہیں،پینل میں علیم ڈار کو بھی جگہ ملی ہے، پاکستانی امپائر پانچویں میگا ایونٹ میں ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

دوسری جانب سب سے سینئر ریفری رنجن مدوگالے چھٹی بار ورلڈکپ میں فرائض سرانجام دینے کیلیے تیار ہیں،سابق انگلش وکٹ کیپر ای ین گولڈ نے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، 61سالہ آفیشل آخری بار ورلڈکپ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ امپائرز کی فہرست میں علیم ڈار، کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، ای ین گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برو، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام روی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، پال ریفل، مائیکل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن شامل ہیں، کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پائی کرافٹ، جیف کرو، رنجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن میچ ریفریز ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق یہ آفیشلز لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے، سیمی فائنلز اور فائنل کیلیے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اوول میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مقابل ہوں گی تو 3فاتح ورلڈکپ کرکٹرز آفیشلز کے طور پر سرگرم ہوں گے، فیلڈ امپائر دھرما سینا 1996کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے رکن تھے،تھرڈ امپائر پال ریفل 1999اور میچ ریفری ڈیوڈ بون 1987میں ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں میں شامل تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *