Home / جاگو کھیل / اظہر علی نے پاکستان ٹیم کو غیریقینی مگر خطرناک قرار دے دیا

اظہر علی نے پاکستان ٹیم کو غیریقینی مگر خطرناک قرار دے دیا

 لاہور: 

اظہر علی نے پاکستان ٹیم کو غیر یقینی مگر خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کسی بھی صورتحال سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستانی ٹیسٹ اسٹار اظہر علی نے آئی سی سی کو انٹرویو میں کہاکہ غیر یقینی ٹیم کا لیبل اچھا تو نہیں لگتالیکن حقیقت ہے،گرین شرٹس کسی بھی صورتحال سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی چیز ان کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیتی ہے،ماضی میں کئی بار ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فیورٹس میں شامل نہ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امیدہے کہ اس بار بھی پلیئرز خاص پرفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں کافی کرکٹ کھیلی اور پرفارم بھی کیا، کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہمیشہ بہتر کارکردگی کا راستہ بناتی ہے، میزبان سائیڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بھی تیاریوں میںمددگار ثابت ہوگی،میں پُرامید ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ محمد عامر ایک بہت اچھے اور ورلڈکلاس بولر ہیں،گذشتہ کچھ عرصے سے وہ ون ڈے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائے، پیسر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ تو سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے کرنا ہے، البتہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کارکردگی کی بدولت اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ بطور اوپنر کھیلنا چاہتے ہیں لیکن فخرزمان اور امام الحق اچھا پرفارم کررہے ہیں،سینئر آل رائونڈر کی مڈل آرڈر میں کارکردگی اچھی ہے،اوپننگ جوڑی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اظہر علی نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی موجودگی میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ون بنا، چیمپئنز ٹرافی جیتی، ٹی ٹوئنٹی میں اب بھی گرین شرٹس سرفہرست ہیں،انھوں نے ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا، امید ہے کہ ان کی کوچنگ میں ورلڈکپ بھی جیتیں گے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *