Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

لاہور: 

اپنی بے مثال مزاحیہ اداکاری سے اداس چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے  14 برس بیت گئے۔

اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکارتھے جنھوں نے عملی طورپرفلم میکنگ کے ہرشعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا۔ انہوں نےچار دہائیوں تک فلم بینوں کو محظوظ کرنے کے لیے ان گنت کردار نبھائے۔ رنگیلا نے جہاں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہیں بطور ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر بھی نام کمایا۔

رنگیلا نے فلم ’دیا اور طوفان‘، ’کبڑا عاشق‘، ’رنگیلا‘، ’مولا جٹ‘، ’عورت راج‘، ’بازار حسن‘ اور ’میڈم باوری‘ جیسی لاتعداد فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا۔

پردہ اسکرین پر رنگیلا اور منور ظریف کی آمد فلم بینوں میں ارتعاش پیدا کر دیتی تھی۔ کامیڈین رنگیلا نے بہترین اداکاری اوردیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی پر 9 مرتبہ نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔لاتعداد ایوارڈز کے ساتھ رنگیلا کو حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سے بھی  نوازا گیا۔

رنگیلا کو گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا، جس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے۔ وہ انہی امراض کے ہاتھوں 24 مئی 2005 کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *