Home / جاگو کھیل / دل شکستہ پاکستانی شائقین نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے دلچسپ طریقے بتا دیے

دل شکستہ پاکستانی شائقین نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے دلچسپ طریقے بتا دیے

کراچی: ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے بظاہر باہر ہوگئی ہے جبکہ دل شکستہ شائقین دلچسپ تبصرے کرکے ٹیم کی کارکردگی پر طنز اور اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی لیکن اب انگلش ٹیم کی فتح نے گرین شرٹس کے لیے صورتحال مزید مشکل کردی ہے۔

لیکن اس مشکل صورتحال میں بھی شائقین نے ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے دلچسپ طریقے بتا رہے ہیں۔

 ان میں سے کچھ دلچسپ طریقے درج ذیل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گرین شرٹس کو اگر ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اب بات کسی کی جیت اور ہار سے نہیں بنے گی، بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔

یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔ اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *