Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ 2019: بھارت کیخلاف سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

ورلڈکپ 2019: بھارت کیخلاف سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے 44 ویں میچ میں سری لنکا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق بھارت اور سری لنکا کا میچ دوپہر ڈھائی بجے ہیڈنگلے گراؤنڈ لیڈز میں ہوا۔

سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اچھا ثابت نہ ہوا اور 17 کے مجموعے پر کرونا رتنے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ 40 رنز پر گری جب کوشال پریرا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اویشکا فرنینڈو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیون مینڈس بھی صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چار وکٹیں 55 رنز پر گرنے کے بعد اینجلو میتھیوز اور لہیرو تھریمانے نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔

ورلڈکپ میں آج دوسرا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا اور بھارت دونوں ہی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر 8 میچز میں سے 7 میں فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے جب کہ بھارت 8 میں سے 6 میچز جیتا اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث  ٹیم کو ایک پوائنٹ مل گیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم کُل 13 پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *