Home / جاگو ہیوسٹن نیوز / فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاست کو بھارت میں انضمام کے خودساختہ فیصلہ کے خلاف بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاست کو بھارت میں انضمام کے خودساختہ فیصلہ کے خلاف بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ )فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاست کو بھارت میں انضمام کے خودساختہ فیصلہ کے خلاف بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مقررین نے بھارتی اقدام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا ہے،بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اور مقبوضہ ریاست میں بھارتی مظالم کے خلاف ہیوسٹن میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا،پاکستانی نژاد امریکی شہری کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے نعرے لگا رہے تھے،مقررین نے کہا بھارت کی جانب سے کشمیر کے انضمام کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیساٹس مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا بہترسال سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی اعتراف کیا گیا ہے عالمی ادارے بھارت کو ظلم سے روکیں،مظاہرے کوفرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب اقبال شیخ ،ڈاکٹراشرف عباسی سہیل سید ہارون سید طارق خواجہ اختر عبداللہ گلفراز خان نعیم راجہ عاطف خان پرویز اقبال شوکت اور دیگر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے ارگنائز کیا۔

Check Also

گلوکار رحیم شاہ کے ڈیلس کنسرٹ میں پاکستان حکومت کے ایوارڈ پر چونکا دینے والے انکشافات، متنازعہ کارکردگی نے مداحوں کو مایوس کر دیا

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ جنہوں نے پشتو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *