Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / رابی پیرزادہ کا زندگی کے نئے آغاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب

رابی پیرزادہ کا زندگی کے نئے آغاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب

شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیلی گرافی کی  ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔

Rabi Pirzada

@Rabipirzada

اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ رابی نہیں ہے۔ وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔ اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کرا سکتا ہے، تو ہنر دینا اسکے لیے کیا مشکل ہے۔
1/1

Embedded video

1,817 people are talking about this

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ رابی نہیں ہے، وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے، اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کرا سکتا ہے تو ہنر دینا اسکے لیے کیا مشکل ہے‘۔

رابی پیرزادہ کے اس نئے آغاز کو سوشل میڈیا پر جہاں قابلِ ستائش قرار دیا جا رہا وہیں چند لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  رابی پیرزادہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی کیلی گرافی کی نمائش جلد کی جائے گی۔

Rabi Pirzada

@Rabipirzada

جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔ رابی کی کیلیگرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشا۶ اللہ۔
Allah knows what is good for us. Rabi’s calligraphy exhibition is happening soon to support poor

Embedded video

1,410 people are talking about this

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال نو کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی تھیں۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *