Home / جاگو بزنس / ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دے دی

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دے دی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان کو 27 اہداف پر عمل درآمد کے لیے مزید مہلت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔

ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو پہلے سے  دیے گئے 27 اہداف پر عمل درآمد کے لیے مزید مہلت  دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اہداف پر  31 مارچ تک عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اس ضمن میں حکومت نے وزارت خزانہ، وزارت قانون اور آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ رئیل اسٹیٹ اور سونے کا کام کرنے والوں  کے لیے قواعد بنائے گا جبکہ  وزارت قانون وکلاء کے لیے بھی قانون سازی کو  بہتر کرے گا۔

اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس (آئی کیپ )چارٹرڈ اکاؤنٹنس کے لیے قواعد  بنائے گا۔

وزارت مواصلات اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا جبکہ پاکستان پوسٹل انشورنس کو باضابطہ طور پر کمپنی بنایا جائے گا۔

پاکستان پوسٹل انشورنس  کو 70 کروڑ کی انشورنس کمپنی میں  بدل دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

قوانین میں ترامیم کے لیے مسودہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ میں موجود ہے، پارلیمنٹ سے قوانین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری فروری کے پہلے ہفتے میں  دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی تھی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سفارشات پر عملدرآمد ،اقدامات پرمفصل رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے تھے۔

جس کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ڈیڑھ سو سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا  اور اس کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں سے جڑے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  بھی کیا گیا تھا۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *