Home / جاگو بزنس / چین سے سبزیاں آنا بند، چائنہ ادرک، لہسن کے دام بڑھ گئے

چین سے سبزیاں آنا بند، چائنہ ادرک، لہسن کے دام بڑھ گئے

لاہور / جاتی: 

کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند ہو گئیں، چائنہ ادرک اور لہسن کے دام مزید بڑھ گئے۔

ادرک چائنہ کی قیمت 50 روپے اضافے سے 300 سے 350 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن چائنہ 90 روپے مہنگا ہوا، قیمت 270 سے 360 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مٹر5 روپے اضافے سے 120 روپے، آلو اور گاجر 6 روپے اضافے سے 34 روپے کلو ہو گئے۔

علاوہ ازیں چین میں وبائی صورتحال کی وجہ سے چینی کمپنیوں نے پاکستان سے کیکڑوں کی خریداری بند کردی ہے جس سے ماہی گیر سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *