Home / جاگو کھیل / سعودی عرب میں تاش کے مقابلوں کا آغاز ہو چکا

سعودی عرب میں تاش کے مقابلوں کا آغاز ہو چکا

ریاض: سعودی عرب میں تاش کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس میں خواتین کی 20 ٹیموں سمیت 18 ہزار افراد شریک ہو رہے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق تاش کھیلنے کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ریال بطور انعام تقسیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ریاض میں تاش کے مقابلے اس سے قبل دو مرتبہ منعقد کیے جاچکے ہیں تاہم حالیہ مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ خواتین بھی شریک ہو رہی ہیں۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’یہ مقابلے 22 فروری تک جاری رہیں گے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *