Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس بک کا میسنجر کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا میسنجر کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسکو: 

ٓپ کو یاد ہوگا کہ 2018 کے وسط میں فیس بک نے میسنجر کو مزید آسان اور سادہ بنانے پر زور دیا تھا۔ اس کے بعد اب دوسری بار فیس بک نے میسنجر کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی تازہ خبر دینے والی مشہور ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے اس تبدیلی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک میسنجر میں ڈسکور ٹیب ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ چیٹس اور پیپل کی ٹیب کا اضافہ کرکے اسے مزید سادہ اور سمجھنے میں آسان بنایا جارہا ہے۔

اس کے ثبوت کے طور پر فیس بک کے افسر جیف ہِگنز نے دو اسکرین عکس بھی شیئر کئے ہیں جن میں تبدیل شدہ میسنجر لے آؤٹ کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔ سادہ لے آؤٹ میں تمام تر توجہ آپ کی گفتگو اور چیٹ پر کی گئی ہے۔ فیس بک مسینجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے بتایا کہ گزشتہ دو برس سے کئی فیچر کو آزمایا اور ختم کیا گیا ہے ۔ ان میں سے بعض مارکیٹ کے لحاظ سے موضوع تھے اور بعض بالکل نہیں تھے۔ پھر میسنجر ایپ پوری طرح سے اٹ گئی تھی اور اس میں سادگی ختم ہوکر رہ گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال مزید سادہ اور قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔ اس طرح میسنجر میں کی جانے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔

اس میں اسٹوریز بھی شامل ہوتی رہیں گی اور یوں گزشتہ 24 گھنٹے کی اسٹوریز سامنے آتی رہیں گی۔ فیس بک یہ تمام فیچر اگلے ہفتے ریلیز کررہا ہے جبکہ پورے سال میسنجر میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق فیس بک چاہتا ہے کہ وہ کسی طرح چینی مارکیٹ میں لوگوں کو مسینجر کی جانب راغب کرچکے جہاں اب تک وی چیٹ سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *