Home / جاگو کھیل / کراچی کنگز کے عامر یامین پی ایس ایل سے آؤٹ

کراچی کنگز کے عامر یامین پی ایس ایل سے آؤٹ

لاہور: 

عامر یامین  ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ فائیو سے باہر ہوگئے ہیں۔

کراچی کنگز نے انجری کے باعث پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عامر یامین کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انجری کا شکار29 سالہ  عامر یامین(گولڈ) کے  ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا  ہے۔

پی ایس ایل 2020 میں آل راؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے 3 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے 32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔

کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔ سلور کٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *