Home / جاگو کھیل / کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر

کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں یورو کپ اور کوپا امریکا کو ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں نے یورو کپ کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ٹورنامنٹ رواں سال 12 جون سے 12جولائی تک منعقد ہونا تھا لیکن اب اسے آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔

یوئیفا کے صدر الیگزینڈر کیفرن نے کہا کہ اس وقت میں فٹبال کی برادری کو ذمے داری، اتحادی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے ک ضرورت ہے اور ہمارے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور عملے کی صحت اولین ترجیح ہے۔

یورو کپ کی طرح امریکا بھر کے ممالک کے درمیان منعقد ہونے والے مقابلے کوپا امریکا کپ کو بھی ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

اس ایونٹ کا انعقاد بھی 12 جون سے 12جولائی سے ہونا تھا اورت پہلی مرتبہ ایک کے بجاے کوپا امریکا کے مقابلوں کا انعقاد دو ملکوں ارجنٹینا اور کولمبیا میں ہونا تھا۔

اب یورو کپ کی طرح یہ مقابلے بھی آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد ہوں گے جس میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ یورو کپ میں پرتگال نے فتح حاصل کی تھی جبکہ 2019 کے کوپا امریکا کے مقابلے میں برازیل نے ہوم گراؤنڈ پر پیروکو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ہوئے ہیں جہاں اب تک ایک لاکھ 80ہزار افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 4ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں فٹبال، کرکٹ، ٹینس، باسکٹ بال سمیت اہم کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور حال ہی میں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم مقابلے فرنچ اوپن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *