Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہولی وڈ اداکار ادریس البا کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر

ہولی وڈ اداکار ادریس البا کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر

ہولی وڈ کے نامور اداکار ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔

ادریس البا کی اہلیہ سبرینا ڈاؤری البا نے اپنے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں تنہا چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

اور اوپرا ونفرے کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت صرف یہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ادریس البا میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہوں نے اور اہلیہ نے ایک ساتھ قرنطینہ کرنے کا ٖفیصلہ کیا تھا۔

اوپرا ونفرے کو ویڈیو کال پر انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن بہترین محسوس کررہے ہیں۔

جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ ٹیسٹ کے نتائج میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

سبرینا کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بہت سے افراد میں علامات ظاہر نہیں ہورہی تاہم وہ دوسروع کو اس وائرس سے متاثر کرسکتے ہیں۔

ادریس البا اس وقت امریکی ریاست نیو میکسیکو میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہیں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرویو کے دوران دونوں نے بتایا کہ وہ قرنطینہ میں اکٹھے کھیل کھیل کر وقت کاٹ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہولی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ سابق بونڈ گرل اولگا کیورلیکنکو کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *