Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیاں

قرنطینہ میں جانے کے بعد فنکاروں کی دلچسپ سرگرمیاں

کراچی: دنیا بھر میں خوف اور دہشت کی علامت بننے والے جان لیواکورونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے فنکاروں نے احتیاطاً خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں میں بند رہنے کی تاکید کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم اس دوران فنکار سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی دلچسپ ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں۔

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی ایک مزاحیہ اور کافی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یاسر اپنی بیوی اقرا کی چوٹی بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں اقرا عزیز کہہ رہی ہیں گھر میں بیٹھ کر ہم لوگ بوریت بھگانے کے لیے یہ کررہے ہیں اور یاسر حسین کہہ رہے ہیں بوریت کا یہ حال ہوگیا ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی بھی ایک نہایت دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی بیٹی وسیم اکرم کے بالوں کی پونی بناکر ان کا ہیر اسٹائل بنارہی ہے اور وسیم اکرم بھی بڑے مزے سے اپنی بیٹی کا چشمہ لگائے اس سے ہیراسٹائل بنوارہے ہیں۔

مایا علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے اور پورے گھر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

میزبان و اداکارہ جویریہ سعود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ  گھر میں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے لالا چیلنج کو پورا کررہی ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ گھر میں وقت گزار رہی ہیں اور اس دوران دونوں میاں بیوی گھر کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں یاسر نواز کو گھر میں جھاڑو پونچھا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

میری تیسری شادی کروانے میں بیٹے نے اہم کردار ادا کیا: عتیقہ اوڈھو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *