Home / جاگو بزنس / اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلیے نظرثانی شدہ فارم متعارف

اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلیے نظرثانی شدہ فارم متعارف

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے اور مانیٹرنگ کو موثر بنانے کیلیے نظرثانی شدہ فارم متعارف کروادیا ہے جس کے تحت اسٹیل میلٹرز و ری رولنگ ملز کو بجلی کے میٹر نمبر اور ماہانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کی تفصیلات فراہم کرنا ہو گی۔

آل پاکستان اسٹیل میلٹرز و ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے سربراہ کریم عزیز ملک نے ایف بی آر کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو شفاف بنانے کے حوالے سے یہ درست اقدام ہے اس سے کالی بھیڑوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث حکومت اسٹیل سیکٹر کو بینک سے حاصل کردہ قرضوں تین ماہ کا سود معاف کرے ۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *