Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل کے ہم پلہ قرارپی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار

پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل کے ہم پلہ قرارپی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار

لاہور: لیام لیونگ اسٹون نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دے دیا، انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ ملتان میں دوران میچزماحول ناقابل یقین تھا،30 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 50 ہزار کے قریب تماشائی موجود رہے، کسی ایک ٹیم کیلیے نہیں، ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور اٹھا، میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹرلیونگ اسٹیون بگ بیش اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرچکے ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کرکٹ کے معیار میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں ہم پلہ ہیں،پڑوسی ملکوں میں کرکٹرز اور شائقین اس کھیل پر دل و جان چھڑکتے ہیں،یہ بات دنیا کی کسی اور لیگ میں نظر نہیں آتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وینیوز بھی دیکھنے کا موقع ملا جہاں عوام ایک عرصے سے کرکٹ ایکشن کو ترس رہے تھے، ملتان میں ماحول ناقابل یقین تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 30 ہزار کے قریب ہوگی مگر میرا اندازہ ہے کہ وہاں 50 ہزار شائقین موجود تھے،انھوں نے کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور مچانے کے ساتھ ایک ایک لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا،میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں۔

آئندہ بھی پی ایس ایل میں شرکت کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا۔ یاد رہے کہ لیام لیونگ اسٹون ان 14  غیر ملکی کرکٹرز میں شامل تھے جو کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے خدشات  محسوس کرتے ہوئے پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہوگئے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *